پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

مسافروں کے لئے خوشخبری، ایمریٹس نے رعایتی پالیسی متعارف کرا دی

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایمریٹس نے 7 مارچ تا 31 مارچ 2020 کے عرصے کے دوران ٹکٹوں کی بکنگ کرانے والے تمام مسافروں کے لئے باسہولت اور انتخاب کے ذریعے نئی رعایتی پالیسی متعارف کروادی ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت مسافر فیس میں کسی تبدیلی کے بغیر اسکے نیٹ ورک پر اپنی مرضی کے مطابق تاریخیں تبدیل کراسکتے ہیں۔

اس اقدام سے ایمریٹس کے مسافروں کو اطمینان رہے گا کہ وہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے اپنے سفری منصوبوں میں تبدیلی لاسکیں۔ صارفین کسی جرمانے کے بغیر 11 مہینے کی مدت کے دوران اسی بکنگ کلاس میں کسی بھی سفر کے لئے تاریخ میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ قابل اطلاق کی صورت میں کرائے کا فرق ہوگا۔ اس پالیسی میں ایمریٹس کے نیٹ ورک کے تمام موجودہ مقامات کا احاطہ ہے۔ ایمریٹس ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین جب سفر کے منصوبے تیار کریں تو انہیں مکمل تعاون، آرام اور اعتماد کا مکمل طور پر احساس دلائیں۔ اس کے ساتھ کسی اضافی فیس میں تبدیلی کے بغیر بہترین کرایوں کے ساتھ وہ اپنے سفر میں تاخیر یا نئی تاریخیں طے کرسکتے ہیں۔ یہ صورتحال بدستور فعال ہے اور ہم اپنے صارفین کے لئے لچک، سہولت اور اطمینان کی فراہمی کے راستے تلاش کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔ـ” ایمریٹس اسکائی وارڈز کی جانب سے بھی اپنے ممبران کو زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سفری رکاوٹوں کے نفاذ اور پروازوں میں کمی کی صورت متاثر ہوئے ۔ اسکائی وارڈز پلاٹینیم، گولڈ اور سلور ممبرز 31 مارچ تا 30 جون 2020 کے درمیان اپنی 80 فیصد ٹیئر سفری ضروریت پوری کرکے اپنا موجودہ اسٹیٹس برقرار رکھ سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ یکم مارچ اور 30 جون 2020 کے درمیان طے شدہ سفر کرنے والے اسکائی وارڈز ممبرز اضافی 20 فیصد بونس ٹیئر مائلز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ایمریٹس کورونا وائرس سے متاثرہ مقامات پر پرواز کے بعد اضافی احتیاطی اقدامات کے ذریعے اپنے جہاز کی صفائی کے عمل کو بالکل نئی سطح پر سرانجام دے رہا ہے۔ ایئر لائن میں انفکیشن والی بیماریوں سے متعلق کسی مشتبہ یا تصدیق شدہ کیسز سے الرٹ ہونے کی صورت میں حفاظتی ٹیموں کو فوری طور پر منظور شدہ کیمیکلز کے ساتھ جہاز کے تمام کیبنز کو جامع انداز سے گہری صفائی کے لئے تعینات کیا جائے گا۔

پورے جہاز میں ایمریٹس ایچ ای پی اے فلٹرز استعمال کرتا ہے جو کیبن کے ماحول میں 99 فیصد سے زائد وائرسز کے خاتمے کے لئے مسلمہ حیثیت رکھتا ہے۔ جہاز میں کسی مشتبہ کیس ہونے کی صورت میں ایمریٹس مزید ایک قدم آگے بڑھ کر ایچ ای پی اے فلٹرز کو تبدیل کردے گا۔ صارفین کو تجویز کیا جاتا ہے کہ کرائے میں فرق یا قابل اطلاق ٹیکسز لاگو ہونگے اگر وہ مختلف کرائے والی کلاس کی بکنگز سے تبدیلی کے خواہاں ہوں۔ 5 مارچ سے قبل جاری ہونے والے ٹکٹوں کے ریفنڈ اور دوبارہ بکنگ بدستور قابل عمل ہے۔ کورونا وائرس کے اثرات کے نتیجے میں پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے صارفین کو تجویز دی جاتی ہے کہ دوبارہ بکنگ یا ری راؤٹنگ آپشنز کے لئے ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com) پر وزٹ کریں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…