پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے نو ملکوں کے لیے پروازوں کی آمد و رفت روک دی

datetime 9  مارچ‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے ایک اعلان مین کہا ہے کہ مملکت کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر عارضی طور پر متعدد ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے واسطے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سے لوگوں کی آمد کو صرف فضائی راستوں تک محدود کر دی تھی۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم افراد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے

سعودی حکومت نے 9 ممالک کے لیے سفر پر عارضی پابندی کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح ان ممالک سے آنے والوں کا مملکت میں داخلہ بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ اْن افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی جو مملکت آمد سے قبل 14 روز کے دوران ان ممالک میں موجود تھے۔ ان 9 ممالک کے نام یہ ہیں : متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، لبنان، شام، جنوبی کوریا، مصر، اطالیہ اور عراق،اسی طرح سعودی عرب نے مملکت اور مذکورہ ممالک کے درمیان فضائی اور سمندری سفر کا سلسلہ بھی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…