بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں کریک ڈاؤن سرکاری، فوجی افسران تک وسیع زیر حراست افراد میں انٹیلی جنس کے سابق فوجی سربراہ بھی شامل جانتے ہیں دونوں شہزادوں کی وہ حرکت جو ان کی گرفتاری کی وجہ بن گئی؟

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے شاہی خاندان کی گرفتاریوں کے بعد سیکیورٹی کریک ڈاؤن کو توسیع دیتے ہوئے حکومتی عہدیداران اور فوجی افسران تک بڑھا دیا گیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام سعودی ولی عہد کی جانب سے اپنے اقتدار کے لیے ممکنہ چیلنجز کو ختم کرنے کیلئے اٹھایا گیا۔

سعودی شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے بغاوت کی مبینہ منصوبہ بندی پر گرفتاری کے ایک روز بعد امریکی اخبار نے کہا تھا کہ زیر حراست افراد میں انٹیلیجنس کے سابق فوجی سربراہ شہزادہ نائف بن احمد بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ کارروائیوں میں توسیع کو بغاوت کی حمایت کی کوشش کرنے والے وزارت داخلہ کے درجنوں عہدیداران، سینئر فوجی افسران اور دیگر ملزمان تک پھیلا دیا گیا ۔2 سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے بعد ممکنہ بغاوت یا شاہ سلمان کی صحت کی اچانک خرابی کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔جس کے تناظر میں اتوار کے روز سرکاری میڈیا میں سعودی فرماں روا کی ایک تصویر جاری کی گئی جس میں وہ ظاہر اچھی صحت میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔شاہی خاندان کے 2 قریبی افراد کا کہنا تھا کہ دونوں شہزادوں کی گرفتاری ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر عمل میں آئی جو اپنے والد کی حمایت کے ساتھ اقتدار کی ہر سطح پر اپنا کنٹرول مستحکم کرلیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…