ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر القطیف میں آئندہ دو ہفتے کے لیے اسکول اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کے کنٹرول کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ اور حکومتی وزیر حمد بن محمد آل الشیخ نے اتوار سے آئندہ دو ہفتے تک القطیف میں تعلیمی ادارے
بند کرنے کا حکم دیا ہے۔القطیف گورنری میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آئندہ دو ہفتے کے لیے تعلیمی اداروں میں تدریسی اور انتظامی سرگرمیاں بند رکھی جائیں گی۔نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس پر نظر رکھنے والی کمیٹی اور وزارت تعلیم کی سفارشات پر طلباء وطالبات کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں۔