منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

8سالہ بھارتی بچی نے مودی کی جانب سے دئیے جانے والا اعزاز ٹھکرادیا سیاسی مفادات کیلئےانکا استعمال نہ کیا جائے،لسی پریا کْنجْم کا ٹوئیٹر پر بھارتی حکومت کو جواب

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی آٹھ سالہ بچی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دئیے جانے والے اعزاز کو ٹھکرادیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق آٹھ سالہ بچی لسی پریا کْنجْم کا تعلق بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور سے ہے۔ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف آواز بلند کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔انھیں سنہ 2019 میں بچوں کے عالمی امن کے انعام نے نوازا گیا تھا۔اسی سلسلے میں @mygovindia ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا کہ لسی پریا کْنجْم ایک ماحولیاتی امور

کی کارکن ہیں۔ سال 2019 میں انھیں ڈاکٹر اے پی جے عبد ال کلام چلڈرین ایوارڈ، عالمی امن کا انعام اور انڈیا کے امن کے انعام سے نوازا گیا۔ کیا آپ ان کے جیسی کسی کو جانتی ہیں؟ @SheInspiresUs ہیش ٹیگ کے ساتھ ہمیں بتائیے۔بھارتی حکومت کی اس ٹوئٹ کے جواب میں لسی پریا نے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ یہ اعزاز قبول نہیں کر سکتی ہیں۔انھوں نے اس بارے میں لگاتار کئی ٹوئٹس کیں اورکہاکہ سیاسی مفادات کے لیے ان کا استعمال نہ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…