پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سچ سچ ہی ہوتا ہے تو کبھی چھپتا نہیں۔۔۔!!! بھارت میں دسویں جماعت کے امتحانی پرچے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو آزاد کشمیر تسلیم کر لیاگیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال(سائوتھ ایشین وائر )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دسویں کلاس (سائنس )کے ایک امتحانی سوالنامے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو دو بار آزاد کشمیر لکھ دیاگیا۔ یہ اصطلاح مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ایم پی بی ایس ای)کے کلاس 10 کے سوشل سائنس کے پرچے میں سامنے آئی۔

امتحانی پرچے میں ایک سوال میں طلبا سے ہندوستان کے نقشے پر آزاد کشمیر کی نشاندہی کرنے کو کہا گیا جبکہ ایک اور سوال میں طلبا کو دو کالم میں فہرستیں دی گئیں اور ان کے درست جواب سے میچ کرنے کو کہا گیا۔سائوتھ ایشین وائر کے مطابق اس واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی کمل ناتھ نے سخت کارروائی کا حکم دیا۔ان سوالات کو اب ختم کر دیا گیا ہے اور پرچے کے کل نمبر کم کرکے 90 کردیئے گئے ہیں۔ایم پی بی ایس ای کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پیپر سیٹر اور ناظم کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ریاست میں حزب اختلاف کی جماعت نے اس واقعے پر حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ القمرآن لائن کے مطابق بی جے پی کے ترجمان رجنیش اگروال ، نے ٹویٹر پرپرچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے ، ہندوستانی حکومت نے اس سلسلے میں ایک قرارداد پاس کی ہے۔ کیا مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت ہے جس نے آزادکشمیر کو تسلیم کرلیا۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس کے ذمہ دار شخص کے خلاف ملکی بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔کانگریس کے ترجمان نریندر سلوجا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ناتھ نے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…