پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی سکھوں نے گورونانک شاہی کیلنڈر پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر چھاپ دی، انتہائی اہم پیغام دے دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی پنجاب کی دل خالصہ تنظیم نے گورونانک شاہی کیلنڈرپر وزیراعظم عمران خان کی تصویر چھاپ دی۔حکومتی اقلیتی رکن اسمبلی مہندر پاک سنگھ نے کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر کو سکھ مسلم بھائی چارے کی علامت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کی سکھ تنظیم دل خالصہ نے اکالی تخت میں گورونانک شاہی کیلینڈر جاری کر دیا،

سکھ رہنماؤں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر اور کرتار پور راہداری کی افتتاح کی تصویر چھاپ کر کیلنڈر جاری کیا۔اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سکھ رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر پال سنگھ نے کہا کہ عمران خان کی تصویر کا چھپنا سکھ مسلم بھائی چارے کا اعتراف ہے میں اس اعزاز پر دل خالصہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ جو امن بھائی چارے اور محبت کے لئے قدم اٹھائے گا اسے لوگ عزت دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھ برادری کا 70 سالہ خواب پورا کیا ہے، سکھ برادری نے نانک شاہی کیلنڈر پر تصویر چھاپ کا پیغام دیا ہے کہ جو سکھ سے محبت کرے گا اسکا پیار محبت سے جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان آنے والے سکھ زائرین کی سہولت کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرکے ایک سال کی چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم کی جانب سے رعایت کے تحت سکھ زائرین پاکستان آنے کا قانونی انٹری پرمٹ، اپنا شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، ادھار کارڈ یا پاسپورٹ دکھا کر حاصل کر سکتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے سکھوں کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان بابا گرونانک کی 550 ویں برسی کے موقع پر کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…