جنیوا(این این آئی)خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کی جانب سے پیغام جاری کیا گیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیغام میں کہا گیا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھرمیں مرد حضرات خواتین کے حقوق کے محافظ بن جائیں۔جنیوا سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ
دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیوں سمیت کئی خودمختار تحریکیں سرگرم ہیں، یہ سب خواتین کے حقوق میں پیش رفت اور صنفی مساوات کی خواہاں ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ 1977 سے شروع ہونے والی اس تحریک میں بہت کچھ حاصل کیا جا چکا ہے مگر اب بھی بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے۔