پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

عبداللہ عبداللہ کی موجودگی میں تقریب کے دوران فائرنگ18 افراد زخمی بھگدڑ مچ گئی طالبان نے ذمہ داری لینے سے انکار کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن) افغا نستا ن میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 18 افراد زخمی ہو گئے، تقریب میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر افغان رہنما بھی موجود تھے۔افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان حزب وحدت کے سربراہ کی برسی کی تقریب جاری تھی۔فائرنگ کے وقت سربراہ ہائی پیس کانفرنس محمد کریم خلیلی تقریر کر رہے تھے،

سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی تقریب میں موجود تھے۔برسی کی تقریب کابل کے علاقے دشت برچی میں جاری تھی جب ایک شخص نے فائرنگ شروع کر دی۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ عبداللہ عبداللہ تقریب چھوڑ کر روانہ ہو گئے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا۔افغان صدر اشرف غنی نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ طالبان نے ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے۔یاد رہے کہ امریکہ طالبان امن معاہدے کے بعد صدر اشرف غنی نے قیدیوں کی رہائی کی شرط تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد طالبان نے افغان فورسز پر حملوں کی دھمکی دے دی تھی۔بعد ازاں طالبان نے افغان صوبے قندوز میں حملہ کر کے 16 افغان فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 10 کو یرغمال بنا لیا تھا۔اس حملے کے جواب میں امریکی فضائیہ نے افغان صوبے ہلمند میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ایک تازہ بیان میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ ہم امن معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے فریق کو بھی معاہدے پر عملدرآمد میں درپیش رکاوٹیں دور کرنی چاہیئے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…