پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پینٹاگان کی خاتون مترجم حزب اللہ کی جاسوس نکلی،مریم کیا کچھ کرتی رہی؟ واشنگٹن کی عدالت نے الزام عائد کر دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)واشنگٹن میں ایک وفاقی عدالت نے عراق میں ایک امریکی فوجی خاتون مترجم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ سے روابط رکھنے والے افراد کو ایسی معلومات فراہم کیں جن میں امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے مْخبروں کے نام بھی شامل تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری فیصلے میں کہا گیا کہ

مینیسوٹا ریاست سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ خاتون مریم طہ تھامسن نے دسمبر کے وسط میں عراق کے شہر اربیل میں امریکی اسپیشل فورسز کے ساتھ بطور مترجم کام کرنے کا معاہدہ کیا۔ مریم کا سیکورٹی پرمٹ انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ 29 دسمبر کو ایران کی حلیف عراقی ملیشیاؤں کے مراکز پر امریکی لڑاکا طیاروں کے حملوں کے ایک روز بعد مریم نے کمپیوٹر میں امریکی فوج کی خصوصی فائلوں میں گھسنا شروع کر دیا۔ ان فائلوں میں امریکی فوج کے ذرائعوں کی شناخت کے علاوہ ان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات بھی شامل تھیں۔رواں سال 27 فروری کو مریم کو حراست میں لیے جانے کے بعد اس نے تحقیق کاروں کے سامنے ایک لبنانی شہری کو مْخبروں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اس کے علاوہ مریم نے حزب اللہ ملیشیا سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کے ایک مقصد کے حوالے سے بھی متنبہ کیا۔امریکی وزارت انصاف کے مطابق مذکورہ لبنانی شہری لبنانی حکومت کے ایک ذمے دار سے روابط رکھتا ہے اور اس کے حزب اللہ کے ساتھ واضح تعلقات ہیں۔مریم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے قومی دفاع سے متعلق معلومات غیر ملکی حکومت کے نمائندوں یعنی لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو منتقل کیں۔ اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…