پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شام میں فوجی کارروائی کا معاملہ، ترک پارلیمنٹ میں مکے چل گئے، صدر رجب طیب اردوان پر سنگین الزامات

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)شام میں فوجی کارروائی کے معاملے پر ترک پارلیمنٹ میں مکے چل گئے، اپوزیشن لیڈر نے صدر رجب طیب اردوان پر شام میں ہلاک ترک فوجیوں کی بے توقیری کا الزام لگادیا ہے اور کہاہے کہ اردوان کے اپنے بچوں نے فوج میں طویل سروس نہیں کی جبکہ ترک شہریوں کے بچوں کو شام میں لڑنے بھیجا جارہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں ہوئے اس جھگڑے میں اراکین بنچوں پر چڑھ گئے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی، شام میں فوجی کارروائی کے معاملے پر یہ لڑائی اس قدر شدید تھی کہ بعض اراکین پارلیمنٹ فرش پر گر پڑے۔شام کے علاقے ادلب میں ترک فوج کی کارروائی کے آغاز سے اب تک 59 ترک فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، یہ کارروائی حکومت شام کی جانب سے 34ترک فوجیوں کو پچھلے ہفتے ہلاک کرنے کے جواب میں کی گئی تھی۔پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ نے اپوزیشن کے بیان کی مذمت کی اور پراسیکیوٹر نے صدر کی مبینہ بے عزتی کرنے کے الزام میں متعلقہ رکن پارلیمنٹ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ۔پارلیمنٹ میں جھگڑے سے پہلے اپنی پارٹی کے اراکین سے خطاب میں صدر اردوان نے شام کے شمال مغربی صوبے میں ترک فوجی مداخلت کے معاملے پر اپوزیشن کی تنقید مسترد کردی تھی اور اپوزیشن پر انتہائی گری ہوئی حرکتیں کرنے اور سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…