منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یوفون نے متحدہ عرب امارات میں صارفین کے لئے زبردست اعلان کر دیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وطن اور گھر سے کوسوں دور بیرون ملک کسی بھی شخص کے لئے اپنے پیاروں سے جڑے رہنے انتہائی اہم ہے۔ یوفون اپنے صارفین کو مرکزی اہمیت دیتا ہے اس لئے کسی بھی دوسرے ٹیلی کام کے مقابلے میں یوفون پہل کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے صارفین کے لئے دلچسپ اور سستے پیکجز متعارف کراتا رہتا ہے۔

اس بار یوفون نے متحدہ عرب امارات میں صارفین کے لئے ڈیٹا کا سستا ترین پیکج متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ ایک روپے میں باآسانی ایک ایم بی ڈیٹا استعمال کرسکیں گے۔ اس پیکج میں سات روز کے لئے پانچ ہزار روپے کے بدلے 5 ہزار MBڈیٹا حاصل ہوگا ۔ یہ متحدہ عرب امارات میں پوسٹ پیڈ صارفین کے لئے ڈیٹا کے استعمال کی سب سے پرکشش آفر ہے جس کی بدولت وہ اپنے پیاروں سے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشنز بشمول واٹس ایپ کے ذریعے لاتعداد آڈیو اور ویڈیو کالز کرسکیں گے۔ اس آفر کی بدولت صارفین فاصلے مٹانے اور اپنے اہل خانہ و دوست احباب سے کسی پریشانی کے بغیر رابطے میں رہ سکیں گے۔ اس پیکج کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس پیکج کو فعال کرنے پر کوئی اضافی چارجز لاگو نہیں ہونگے اور صارفین طویل کال کے بعد ڈیٹا کے بل پر پریشان نہیں ہوسکیں گے ۔ اس پیکج کی بدولت صارفین واٹس ایپ کے ذریعے جتنی لمبی چاہیں کال کرسکیں گے۔ اس آفر کو حاصل کرنے کے لئے پوسٹ پیڈ صارفین یہ کوڈ *4499# ڈائل کرسکتے ہیں یا پھر یوفون کے سروس سینٹر/ پی ٹی سی ایل کی مشترکہ فرنچائز سے ڈیٹا پیکج فعال کروا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…