پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمرہ ویزوں کو معطل کرنے کے معاملے پر سعودی عرب نے حتمی فیصلہ جاری کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حج و عمرہ کے نائب وزیر عبدالفتاح مشط نے کہاہے کہ مملکت کی جانب سے عمرے کے ویزوں کو معطل کرنے کا فیصلہ عارضی پیشگی اقدام ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگو میں انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت حج و عمرہ نے تمام کمپنیوں کو باور کرایا کہ

وہ معتمرین کے امور کا جائزہ لیں اور انہیں تمام تر سہولیات پیش کریں۔مشاط کے مطابق معتمرین کے تحفظ کے لیے تمام تر ہدایات پر عمل درامد کے سلسلے میں وزارت صحت کے ساتھ تعاون جاری ہے۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کے مقصد سے مملکت میں داخل ہونے پر عارضی پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسی طرح مملکت نے کرونا وائس سے متاثرہ ممالک سے آنے والوں کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجرا کو بھی معطل کر دیا ہے۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعودی شہریوں اور خلیج تعاون کونسل میں شامل ریاستوں کے شہریوں کے مملکت میں سفر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم بیرون ملک سعودی شہری اس پابندی سے مستثنی ہیں، وہ مملکت واپس آ سکتے ہیں۔ قومی شناخی کارڈ رکھنے والے افراد اور خلیج تعاون کونسل کے باشندے سعودی عرب سے باہر اپنے ملکوں کا سفر کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…