اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شامی حملے نے ترک آرمی کا بڑا نقصان کر دیا ، جاں بحق فوجیوںکی تعداد میں ہوشربا اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق ادلب میں شامی افواج کی جانب سے فضائی حملے میں جاں بحق ترک فوجیوں کی تعداد 34 ہو گئی۔آخری اطلاعات کے مطابق جاں بحق ترک فوجیوں کی تعداد 29 بتائی گئی تھی جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ شامی فوج کے حملے میں 34 ترک فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
قبل ازیں لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 29 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔جس کے بعد صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تھا جس میں وزراء اور فوجی حکام نے شرکت کی تھی ۔شام کے علاقے ادلب میں ترک فوج پر ہونے والے ایک خوفناک فضائی حملے کے نتیجے 29 ترک فوجی جاں ہوئے تھے ہیں جبکہ 40سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔لیبیا کے معیتیقہ ہوائی اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے آئے کم سے کم 29 ترک فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔لیبیا کی قومی فوج کے ایک سینئر عہدیدار بریگیڈیئر خالد المحجوب نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ لیبی فوج کی گولہ باری سے معیتیقہ ہوائی اڈے پر کم سے کم 29 ترک فوجی مارے گئے۔ادھر لیبی فوج کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ نے بتایا کہ طرابلس میں قائم معیتقیہ فضائی اڈے پر بھاری توپ خانے سے حملہ کیاگیا۔ اس حملے سے کچھ دیر قبل لیبی فوج نے جنوبی دارالحکومت میں ترکی کا ایک مسلح ڈورن طیارہ مار گرایا تھا۔لیبی فوج کے ایک دوسرے ذریعے نے بتایا کہ معیتیقہ فضائی اڈے پر گولہ باری کے دوران ترکی کے فوجی بھی موجود تھے۔ترک صدر نے گذشتہ ہفتے لیبیا میں قومی فوج کے حملے میں ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔لیبیا میں ترکی کو تازہ جانی نقصان ایک ایسے وقت میں پہنچا ہے جہاں دوسری طرف شام میں بھی ترکی کو 34 فوجیوں کی لاشیں اٹھانا پڑی ہیں۔معروف ترک اخبار صبا کے مطابق اس وقت ترک صدر کی زیر صدارت انقرہ میں قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں اعلیٰ عہدیدار شریک ہیں۔