ویانا(این این آئی)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا۔ اقوام متحدہ کے دفتر میں مختلف ممالک کے تقریباً 5 ہزار لوگ کام کرتے ہیں۔برازیل، ناروے اور جارجیا میں کورونا وائرس کے پہلے کیس رپورٹ ہو گئے ہیں جبکہ کویت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 اور بحرین میں 26 ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر بحرین نے دبئی اور شارجہ سے
تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔اٹلی اور فرانس میں مزید اموات کے بعد یورپ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔برطانیہ میں بیماری پھیلنے کے خدشات کے باعث 30 سے زائد اسکول بند کردیئے ہیں جبکہ ایک ملازم کی طبیعت خراب ہونے پر امریکی کمپنی نے لندن ہیڈکوارٹر کے 300 ملازمین کو گھر بھیج دیا۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 294 ہوگئی جبکہ اس وائرس سے اب تک 2 ہزار 770 اموات ہو چکی ہیں۔