منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

دہلی مسلمانوں کا قتل عام، 1984 ء جیسے فسادات دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے، بھارتی عدالت نے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایکشن لے لیا

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہلی میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بی جے پی کے تین رہنماؤں کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کے خلاف بھارتی ہائی کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ

امریکی صدر کی بھارت آمد کے موقع پر دہلی میں مسلم آبادیوں اور مسجد پر مشتعل ہندوؤں کے حملے اور 20 سے زائد مسلمانوں کے جاں بحق ہونے پر ہائی کورٹ میں امن و امان کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس ایس مورالی دھر اور جسٹس تلوانت سنگھ نے پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1984 ء جیسے فسادات دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پولیس کمشنر سے ججز نے پوچھا کہ کیا آپ نے بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کی نفرت آمیز تقاریر سنیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپل مشرا کی تقریر نہیں سنی۔ ججز کی ہدایت پر عدالتی عملے نے پولیس افسران کو کپل مشرا کی مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کے جذبات کو اکسانے کے لیے کی گئی تقریر دکھائی۔ جس میں تینوں رہنماؤں نے مسلمانوں کو غدار اور وطن دشمن قرار دیتے ہوئے ان کی آبادیوں اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کی دھمکی دی تھی۔بی جے پی رہنماؤں کی تقریر سنانے کے بعد عدالت نے پولیس کمشنر کو حکم دیا کہ اب ان رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے آپ کے پاس کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ اس لیے فوری طور پر کپل مشرا سمیت تینوں رہنماؤں کو حراست میں لے کر مسلمانوں پر حملے میں ملوث افراد تک پہنچا جائے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…