پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی کابینہ میں بڑے پیمانےپر اکھاڑ پچھاڑ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد نئے فرمان جاری کردیئے

datetime 26  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد نئے فرامین جاری کردیئے ،انھوں نے بعض وزراء کو سبکدوش کردیا ہے،متعدد نئے وزراء کا تقرر کیا ہے۔شاہی احکام کے تحت بعض وزارتوں کو دوسری وزارتوں میں ضم کردیا گیا ہے۔سرمایہ کاری، کھیلوں اور سیاحت کی نئی وزارتیں قائم کی گئی ہیں۔

ایک شاہی حکم کے تحت شہری خدمات کے وزیر سلیمان بن عبداللہ الحمدان کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا ہے اور شہری خدمات کی وزارت کو محنت اور سماجی ترقی کی وزارت میں ضم کردیا گیا ہے۔میڈیرپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سرمایہ کاری کے گورنر ابراہیم العمر کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ۔اس اتھارٹی کی جگہ اب سرمایہ کاری کی وزارت قائم کی جائے گی۔اس کا قلم دان سابق وزیر توانائی خالد الفالح کو سونپا گیا ہے۔ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے سعودی عرب کی کھیلوں کی جنرل اتھارٹی کو بھی ختم کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ کھیلوں کی نئی وزارت قائم کی گئی ہے۔اس کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل آل سعود کو بنایا گیا ہے۔ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا ترکی الشبانہ کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔ان کی جگہ تجارت اور سرمایہ کاری کے وزیر ماجد القصبی کو عبوری دور کے لیے میڈیا کی وزارت کی اضافی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سیاحت اور قومی ورثہ کو بھی وزارت میں تبدیل کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ اب وزارت سیاحت قائم کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…