جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کن صورتحال،  نائب وزیر صحت میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص، ویڈیو کے ذریعے کیا پیغام جاری کر دیا

datetime 25  فروری‬‮  2020 |

تہران( آن لائن ) ایران کے نائب وزیر صحت ایرج حریرچی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر صحت ایرج حریرچی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ایرج حریرچی حکومت کی طرف سے کرونا وائرس پر جواب دینے کے لیے پیش پیش ہوتے تاہم اب وہ خود کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ایرانی نائب وزیر صحت کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ

ہم کرونا وائرس کو شکست دیں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران میں کرونا وائرس کے باعث 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں تاہم ایرج حریرچی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کروان وائرس کے باعث اگر 50 سے آدھی اموات بھی ہوجائیں تو میں مسعتفی ہو جاؤں گا ایران میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ارنا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن سے اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔متحدہ عرب امارات نے ایران جانے والی تمام مسافر اور کارگو پروازوں کو معطل کردیاہے۔ یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ایک ہفتہ کے لئے کیا گیا ہے جس میں ضرورت پڑنے پر توسیع بھی ہو سکتی ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایاکہ یہ اقدام کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔جب کہ دوسری جانب ق دنیا بھرمیں کرونا کی بڑھتی وبا سے چین میں مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد2663ہو گئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 508 نئے مریض سامنے ائے۔ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن ہیں۔ادھر دنیا کے تیس ممالک کرونا کی زد میں ا چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مزید 60 شہریوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی،

جنوبی کوریا میں کرونا سے آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایران میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے کے 7مزید اضلاع کو حساس قرار دیا جارہاہے اس سے قبل چین میں کروناوائرس کے بعد صوبے کے پانچ اضلاع کو حساس ترین قرار دیا گیاتھا کیونکہ ان اضلاع کے زیادہ تر افراد کی آمد و رفت چین میں ہوتی ہے ایران میںکرونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے کو

مختلف اشیاء کی سپلائی بھی بند ہو گئی ہے اور تاجروں نے ایران کی اشیاء کی خریداری بند کردی گئی ہیں پیپل منڈ ی سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر ایرانی اشیاء کی خرید وفروخت پر جزوی طور پر کمی آ گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے سات اضلاع کو خطرناک قرار دیا جارہاہے

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…