پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس: پاک ایران بارڈر تیسرے روز بھی بند سرحدی علاقوں میں آمد ورفت معطل  بارڈر پر پھنسے زائرین کیلئے عارضی رہائش گاہ قائم،تمام سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن )ایران میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاک ایران بارڈر تیسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہا ، تفتان بارڈر پر طبی عملے کی جانب سے سکریننگ کا عمل جاری ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارڈر پر پھنسے زائرین کے لئے عارضی رہائش گاہ قائم کی گئی ہے جہاں بستر، کمبل، ماسک اور کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے اس وقت بارڈر پر 270 زائرین موجود ہیں، مزید 8 ہزار زائرین جلد عارضی کیمپ پہنچ جائیں گے، تمام سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی ہے، متعلقہ حکام کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر ظفر مرزا نیمیڈیا  گفتگو میں کہا ایران میں کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر تفتان زاہدان بارڈر پر زائرین کی آمدورفت بڑا چیلنج ہے۔ادھر ملک بھرکے ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ پاکستان داخل ہونے کے لیے ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ڈکلیریشن فارم جمع نہ کرانے پر ائیرلائنز کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ فلائٹس کو پرواز کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ ایران، چین اور خلیجی ممالک کے مسافروں سے 15 دن کا سفری ریکارڈ بھی طلب کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…