منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فضائیہ کا طیارہ تباہ، اڑان بھرنے کے بعد طیارہ ریڈار سے غائب، بھارتی فضائیہ کا اعتراف

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں ایک فضائی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائیلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسری جانب طیارے کے عملے میں دو کیڈیٹس زخمی ہو گئے۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کمانڈر جی ایس چیمہ کے مطابق تربیتی طیارے نے پٹیالہ ایوی ایشن کلب سے 11 بج کر 30 منٹ پر اڑان بھری تھی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اڑان بھرتے ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا

جس کے بعد پائیلٹ ہلاک ہو گیا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے تحقیقات شرو ع کر دی گئی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تمام مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پچھلے کچھ عرصے میں کئی بھارتی طیارے مختلف حادثوں کا شکار ہو چکے ہیں۔اس طیارے کی بات کریں تو اسے دو ایسے پائیلٹ اڑا رہے تھے جو ابھی زیر تربیت تھے۔زیر تربیت پائیلٹ کو طیارہ اڑانے پر بھی حکام سے سوال کیاجا رہا ہے کہ وہ کس طرح ان کو بغیر تیاری کے طیارہ اڑانے کی اجاز ت دے سکتے ہیں۔ایئرپورٹ حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ اڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جس کے بعد مقامی پولیس نے جہاز گرنے کی اطلاع دی۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایسے واقعات ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، ایسے واقعات دیکھنے میں آتے رہتے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں اور اس حادثے کا ان پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقع بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں ایک فضائی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائیلٹ ہلاک ہو گیا جبکہ دوسری جانب طیارے کے عملے میں دو کیڈیٹس زخمی ہو گئے۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کمانڈر جی ایس چیمہ کے مطابق تربیتی طیارے نے پٹیالہ ایوی ایشن کلب سے 11 بج کر 30 منٹ پر اڑان بھری تھی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اڑان بھرتے ہی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد پائیلٹ ہلاک ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…