منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

آئین کی دفعہ 370 کا خاتمہ ”اکھنڈ بھارت“ کے ہدف کی طرف پہلا قدم قرار، اگلا قدم آزاد کشمیر قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے ایک اور ہرزہ سرائی کر دی

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں حکمران قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے کہا کہ آئین کی دفعہ 370 کا خاتمہ ”اکھنڈ بھارت“ کے ہدف کی طرف پہلا قدم تھا اور اس کا اگلا قدم آزادکشمیر کو واپس لینا ہوگا۔

رام مادھو نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں بھارت کی سرزمین کو واپس لینا ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنما نے 1994 ء میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے آزادکشمیر کو واپس لینے کی قرارداد منظورکئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرحلہ وار ہوگا۔ پہلی بات یہ ہے کہ جموں و کشمیرکو جو مرکزی دھارے میں نہیں تھا، مکمل طور پر بھارت کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی کا بھارت 20 ویں صدی کے بھارت سے مختلف ہے جو رومانوی اور خاموش تھا کیونکہ اس میں تازہ تازہ آزاد ہونے والے لوگوں کے خواب تھے اورمجاہدین آزادی ان کی حکمرانی کررہے تھے۔ لیکن 21 ویں صدی کا بھارت عملی، فعال اور متحرک ہے کیونکہ یہ نوجوانوں کا ہے۔رام مادھو نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی آبادی اور معاشی طاقت کی بنیاد پر عالمی رہنما بن کر ابھرنا بھارت کا مقدر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…