پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پسند کی لائسنس پلیٹ نہ دینے پر ٹرانسپورٹ ادارے کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر جرمانہ

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) امریکی ریاست کنٹکی کے ٹرانسپورٹ کے ادارے کو عدالت نے ایک شخص کی گاڑی کے لیے اس کی پسند کی لائسنس پلیٹ جاری نہ کرنے پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زیادہ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی اکثر ریاستوں میں آپ گاڑی کی نمبر پلیٹ پر اپنی پسند کا نام لکھوا سکتے ہیں۔ مگر اس کے لیے لفظوں کی تعداد مقرر ہے۔

اپنی پسند کے نام کے لیے آپ کو مقررہ فیس کے علاوہ سالانہ اضافی رقم بھی دینا ہوتی ہے۔کنٹکی کے ایک شخص بن ہیرٹ نے اپنی گاڑی کی لائسنس پلیٹ کے لیے GOD IM’ یعنی ’میں خدا ہوں‘ الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔جج نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کا محکمہ 150715 ڈالر کی رقم وکیلوں کی فیسوں اور تقریباً 500 ڈالر عدالتی اخراجات کے طور پر ادا کرے۔امریکی عدالتوں میں بھی بعض مقدمے برسہا برس چلتے ہیں۔ گاڑی کی لائسنس پلیٹ کے اس مقدمے کا تعلق چار سال پہلے 2016 سے ہے۔بن ہیرٹ نے اس سال ٹرانسپورٹیشن ایجنسی کو اپنی گاڑی کے لیے اپنی پسند کی عبارت کی لائسنس پلیٹ تیار کرنے کی درخواست کی تھی، مگر انہوں نےIMGODنام کی لائسنس پلیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ محکمے نے اپنے انکار کے جواز میں کہا کہ ادارے کی گائیڈلائنز امتیازی رویوں پر مبنی لائسنس پلیٹ جاری کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔وفاقی جج نے نومبر میں اپنے فیصلے میں لکھا کہ اس طرح کی لائسنس پلیٹ آزادی اظہار کے دائرے میں آتی ہے جسے امریکی آئین کی پہلی ترمیم کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ محکمے نے پلیٹ جاری کرنے سے انکار کر کے بن ہیرٹ کے اس بنیادی حق کی خلاف ورزی کی ہے جو آئین اسے فراہم کرتا ہے۔ریاست کی طرف سے پیش ہونے والے وکلا نے عدالت درخواست دائر کی کہ درخواست گزار کے وکلا کی فیس کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ اس پر نظر ثانی کی جائے۔ عدالت نے بن ہیرٹ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ریاست کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زیادہ فیس ادا کرنے کا حکم دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مقدمے میں ہیرٹ کی طرف سے وکلا کی ایک بڑی ٹیم تھی، جن میں ریاست کنٹکی کی شہری آزادیوں کی یونین اور مذہبی بنیادوں سے آزادی کا گروپ بھی شامل ہے، جنہوں نے اس کیس کی تیاری اور درخواست دائر کرنے میں بن ہیرٹ کی مدد کی تھی-‎

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…