کراچی(نیوزڈیسک) دنیا کے سرفہرست 10 امیر ترین خاندانوں میں ایک بھارتی خاندان بھی شامل ہے۔دنیا کا امیر ترین خاندان والٹن فیملی کا ہے جس کے پاس 190 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز ہیں۔ دوسری نمبر پر مارس فیملی ہے جس کے پاس 126 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز ہیں۔ تیسری نمبر پر کوچ فیملی ہے، جس کے پاس 124 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز ہیں۔ چوتھے نمبر پر آل سعود براجمان ہیں، جن کے پاس 100 ارب ڈالرز ہیں۔ پانچویں پر ورتھائمر فیملی ،
جس کے پاس 57 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز ہیں۔ چھٹے پر ہرمز فیملی جس کے پاس 53 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز، ساتویں پر وین ڈیم فیملی، جس کے پاس 52 اعشاریہ 9 ارب ڈالرز، آٹھویں نمبر پر بوئےرنگر فیملی جس کے پاس 51 اعشاریہ 9 ارب روپے، نویں نمبر پر بھارت کا امبانی خاندان ہے جس کے پاس 50 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہیں اور دسویں نمبر پر کارگل میکملن فیملی ہے جس کے پاس 42 اعشاریہ 9 ارب ڈالرز ہیں۔