دمشق (این این آئی)اسرائیلی اخبارنے ایک تازہ رپورٹ میں شام کے دارالحکومت دمشق میں فضائی حملوں میں تباہ کیے گئے ایرانی عسکری مراکز کی تصایر جاری کی ہیں۔ اخبار کے مطابق 13 فروری کو دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس ملیشیا کی پانچ تنصیبات جن میں اسلحہ اور میزائلوں کے گودام شامل تھیپر پانچ حملے کیے گئے جن میں ایرانی کارپوریشنوں کو
شدید نقصان پہنچا ہے۔اخبار کے مطابق اسرائیلی بمباری نے پاسداران انقلاب کے گوداموں ، ہیڈ کوارٹرز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے دمشق ائیرپورٹ کے آس پاس کے انفراسٹرکچر اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔امیج سٹ انٹرنیشنل کی تحقیقات کے سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں ہوائی اڈے کے آس پاس کی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات دکھائے گئے ہیں۔ بمباری میں ایرپورٹ کے رن وے کے قریب پاسداران انقلاب کے صدر دفاتر اور گوداموں کو تباہ کیا گیا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق تیرہ فروری کو کی گئی بمباری میں دمشق ہوائی اڈے کے آس پاس کے تین مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے گذشتہ جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اسرائیلی بمباری میں دمشق بین الاقوامی سات ایرانی فوجی اور ملیشیائوںکے جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمٰن نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں سات ایرانی جنگجو جن میں پاسداران انقلاب کے چار اور تین شامی فوجی مارے گئے۔