منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

امریکا اور طالبان کید رمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت، افغان صدر اشرف غنی کاخیر مقدم

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) امریکا اور افغان طالبان کے د رمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ انہیں امریکی وزیر خارجہ نے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ ان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ طالبان نے تشدد میں کمی کے حوالے سے ایک پیشکش کی ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اس پیشرفت کا خیر مقدم بھی کیا۔افغان صدر نے اپنی ٹوئٹ میں طالبان کی پیشکش کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ امن پر ہمارے اصولی مؤقف کے چنانچہ دورس ثمر آور نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق طالبان حکام نے افغان صدر کے بیان پر فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا دائرہ تشدد میں کمی تک محدود ہے۔افغان صدر کے بیان پر وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ صدر ٹرمپ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی چاہتے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ افغانستان سے کسی قسم کا انخلا نزدیک ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…