نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں سرکاری مگر غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کر نا پڑا۔واضح رہے کہ ریاستی انتخابات کی 70 نشستوں پر ووٹنگ کا 8 جنوری کو ہوئی تھی اور ووٹوں کی گنتی کا عمل منگل کو پورا ہوا۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی
ویب سائٹ پر جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں اے اے پی کو 46 نشستوں پر کامیابی جبکہ 16 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ بی جے پی کو صرف 5 نشستوں پر کامیاب جبکہ 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے باقاعدہ حتمی نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔متوقع جیت کے پیش نظر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور اے اے پی کے رہنما اروند کیچروال نے نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں کامیابی کو نئی سیاست کی پیدا قرار دی۔انہوں نے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ میں نئی دہلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اپنے ‘بیٹے’ کو ایک مرتبہ پھر کامیاب بنایا۔عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ نئی دہلی نے بھارت کی تاریخ میں نئی سیاست کی بنیاد رکھ دی اور یہ کارکردگی کی سیاست ہے۔