تہران (این این آئی) پاسداران انقلاب کے سابق چیف جنرل محمد علی جعفری نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل سلیمانی نہ صرف بیرون ملک عسکری کارروائیوں کی نگرانی کرتے تھے بلکہ وہ اندرون ملک حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو کچلنے میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ
قاسم سلیمانی 1999 اور 2009 ء میں ملک میں ہونے والے طلباء اور اپوزیشن کے مظاہروں کو کچلنے میں پیش پیش رہے۔ انہوںنے ملک میں بدامنی کے خاتمے میں دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر فعال کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل اوقات میں ہم نے قاسم سلیمانی کو ثائراللہ اڈے پر دوسری ایرانی قیادت کے ساتھ دیکھا جو ملک کو شرپسندوں اور تخریب کاروں کی کارروائیوں سے بچانے میں اپنی ماہرانہ رائے دینے کے لیے موجود ہوتے تھے۔