جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جرمنی میں نئے امیگریشن قانون کا اطلاق پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کیلئے ملازمت کے دوازے کھول دیئے رہائش حاصل کرنے کا عمل انتہائی آسان کر دیا ، بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمنی میں یکم مارچ 2020 سے نئے امیگریشن ایکٹ کا اطلاق ہو جائے گا۔ یہ قانون غیر ملکی ہنرمند افراد کے لیے جرمنی میں ملازمت حاصل کرنے کا عمل آسان بنا دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے قانون کے اطلاق کے بعد غیر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کے لیے بھی جنہوں نے ووکیشنل ٹریننگ (پیشہ ورانہ تربیت) یا غیر درسی تربیت حاصل کر رکھی ہو،

جرمنی میں ملازمت اور رہائش اختیار کر سکیں گے۔اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کے لیے جرمنی میں رہائش اور ملازمت اختیار کرنے کا موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا، لیکن اسے بھی مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔نئے امیگریشن قانون کے بارے میں مکمل تفصیلات جرمن حکومت کی خصوصی ویب سائٹ میک اٹ ان جرمنی سے حاصل کی جا سکتی ہیں،جرمنی میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علموں کے لیے ڈگری حاصل کرنے کے بعد ملازمت کرنا تو پہلے بھی آسان تھا لیکن اب ان کے لیے ویزا ٹائپ تبدیل کرانا مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ کچھ شرائط کے ساتھ اب دوران تعلیم ہی ملازمت شروع کر کے رہائشی پرمٹ حاصل کیا جا سکے گا۔اس کے علاوہ جرمنی میں ووکیشنل ٹریننگ حاصل کرنے والے طالب علموں کو بھی یونیورسٹی طالب علموں کی طرح ڈگری ختم کرنے کے دو سال بعد مستقل رہائش کا اجازت نامہ مل سکے گا۔نئے قانون کے تحت جرمن آجروں کے لیے بھی غیر ملکی ملازمین کو جرمنی لانے کا عمل آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب جرمن کمپنیاں غیر ملکیوں سے متعلق وفاقی دفتر کی مقامی شاخوں کی مدد سے اپنے ممکنہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ویزے حاصل کر سکیں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…