ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

کرونا وائرس کن لوگوں پر جلدی حملہ آور ہوتا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیا کو خبر دار کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 34 ہزار سے زاید افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی ہے۔ عالمی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ڈھلتی عمر کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اس مہلک وائرس کے بارے میں اضافی معلومات اکٹھا کر رہا ہے تاکہ اس کے علاج کے طریقوں کو سمجھنے میں مدد کی جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم کے ہنگامی پروگرام افسر مائیکل رایان نے جنیوا سے یومیہ بریفنگ میں کہا کہ ہم نہ صرف کرونا وائرس سے لڑ رہے ہیں بلکہ اس کے بارے میں جعلی خبروں اور من گھڑت افواہوں کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے سامنے آئے صرف 6 ہفتے گذرے ہیں اور اس نے بے پناہ جانی نقصان کیا ہے تاہم انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم اس حوالے سے مستندمعلومات اپ ڈیٹ کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے انٹرنیٹ پر کرونا کے بارے میں معلومات سے متعلق سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم انفیکشن کے ذریعہ اس وائرس کی انسان سے انسان میں منتقلی پرغور کررہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایک بار اس وائرس کے متاثر ہونے والا مریض بہ تدریج اس میں گھرتا چلا جاتا ہے۔ جیسے جیسے انسانی عمر بڑھتی ہے یہ وائرس جسم میں اور پھیلتاجاتا ہے۔عالمی صحت نے تصدیق کی کہ وہ کرونا کے بارے میں درست معلومات شائع کرنے کے لیے گوگل ، فیس بک اور یوٹیوب کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

رایان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت سمندری سیاحتی کمپنیوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہے کرونا وائرس کے سمندر کے راستے منتقلی کو روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سمندر کے راستے کرونا وائرس کی منتقلی روکنے کی بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف حال ہی میں جاپان کے ایک بحری جہاز ‘ڈائمنڈ پرنسزمیں سوار 61 افراد کے کرونا وائرس کے شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…