ٹوکیو(این این آئی)جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کی کابینہ نے ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر ستر برس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اقدام کی وجہ جاپان میں ملازمت کے مواقع موجود ہونے کے باوجود لیبر کی قلت ہے۔ نئے قانون میں اداروں کو مختلف آپشن دینے کی تجویز شامل ہے، جن میں ریٹائر
منٹ کی عمر بڑھانا یا حتمی عمر کا خاتمہ یا ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی کام کرتے رہنے کی اجازت شامل ہے۔ جاپان میں شرح پیدائش کم ہے اور ڈھلتی عمر کے افراد کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ حکومت کی خواہش ہے کہ نئے مسودہ قانون کی رواں پارلیمانی سیشن کے دوران منظوری حاصل کر لی جائے۔