منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حسنی مبارک پیچیدہ سرجری کے بعد پہلی بار منظرعام پر،تصاویر جاری

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے پوتے عمرعلاء مبارک نے کچھ دن قبل پیچیدہ سرجری کے عمل سے گذرنے والے اپنے دادا کی تازہ تصویر شائع کی ہے۔معدے کی سرجری کے بعد حسنی مبارک کی پہلی تصویر ہے جس میں انہیں اپنے پوتے کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عمر علاء مبارک نے انسٹا گرام کے اکائونٹ سے یہ تصویر جاری کی اور ساتھ ہی حسنی مبارک کے لیے اپنی محبت بھرے جذبات کا

بھی اظہارکیا گیا ۔سابق مصری صدر حسنی مبارک کے اہل خانہ کے قریبی ذریعے نے بتایا کہ حسنی مبارک کے معدے میں تکلیف کے بعد ان کی سرجری کی گئی تاہم اب وہ بہتر ہیں۔ انہیں دو ہفتے پیشتر قاہرہ میں المعادی ملٹری اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ حسنی مبارک تیزی سے روبہ صحت ہیں تاہم وہ چند روز تک اسپتال میں ہی رہیں گے، اس کے بعد انہیں گھر بھیج دیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…