منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران  اینٹی  آرمز میزائل  تیار کرنے والے دنیا کے پانچ  بڑے ممالک میں شامل

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران( آن لائن ) ایران اینٹی  آرمر میزائل  تیار کرنے والے دنیا  کے پانچ بڑے ممالک  میں شامل ہوگیا  جبکہ کروز میزائل  اور دیگر دفاعی  آلات تیار  کرنے کی وسیع صلاحیت  سے بھی بھرپور استفادہ  حاصل کررہا ہے ۔ یہ بات  ایران کے نائب  وزیر دفاع بریگیڈئر  جنرل قاسم  تقی زیدی نے تہران میں  ایک تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ  بیک وقت  ہم نے کئی طرح  کے

سیٹلائٹ کروز  میزائل اور دیگر  فوجی سازوسامان  کی تیاری کے سلسلے میں  انتہائی اعلیٰ صلاحیت  حاصل کرلی ہے  اس سلسلے میں دفاعی ماہرین  کا کہنا ہے کہ 1979 سے قبل ایران کی دفاعی صنعت مکمل طور پر دیگر  ممالک پر انحصار  کرتی تھی لیکن  اس کے بعد   ایرا ن میں   بڑی حد تک  تبدیلی اور انقلاب  آیا ہے  اور اب اس کا شمار  دنیا کے ان پانچ  ممالک میں ہورہا ہے  جو اینٹی آرمز میزائل تیار   کرنے کی صلاحیت  رکھتے ہیں ایران کے نائب وزیر دفاع  کا کہنا ہے کہ  ایران اب ملکی  سطح پر میزائل  تیار کررہا ہے  جس میں سمارٹ  ایئر ڈیفنس  سسٹم اور  دیگر دفاعی سسٹم  شامل ہیں  انہوں نے کہا کہ  ایران نے ملکی  ساختہ با ور 373 میزائل دفاعی  سسٹم تیار کیا ہے جس کی حد 120 کلو میٹر اور 27کلو میٹر بلندی  تک اپنے ہدف کو  آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے  جو اسلامی انقلاب کے بعد  ایران کی اہم دفاعی کامیابی ہے  اس کے علاوہ 2019 میں زمین سے فضا  میں مار کرنے والے  میزائل سسٹم بھی تیار  کئے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…