منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

اللہ کے کلام کا معجزہ ،پیدائشی گونگا بہرہ 58سالہ شخص سورة فاتحہ کی تلاوت سننے کے دوران اچانک سننے اور بولنے لگ پڑا

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیدائشی گونگا بہرہ سعودی شخص بزرگ عمر میں پہنچ کر اچانک سے بولنے اور سننے لگا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی باشندہ جمال الشہری پیدائشی گونگا اور بہرہ ہے جو آج سے 58 برس پہلے ابہام میں پیدا ہوا۔ اس کی اب تک کی تمام زندگی سماعت اور گویائی سے محروم زندگی میں ہی گزر گئی۔

تاہم وہ دو روز قبل معمول کے مطابق مسجد میں نماز پڑھنے گیا۔ امام صاحب سورة فاتحہ کی تلاوت کر رہے تھے۔ اچانک جمال کو یوں محسوس ہوا کہ اس کے بہرے کان تلاوت کی آواز سن سکتے ہیں۔ اسے خود پر یقین نہ آیا، اس کے بعد اس پر زندگی کی ایک اور حیرت آشکار ہوئی کہ وہ نہ صرف سننے بلکہ بولنے بھی لگ پڑا تھا۔ جمال کو یہ اس وقت پتا چلا جب اس نے امام صاحب کے ساتھ ساتھ سورة فاتحہ کی تلاوت شروع کر دی۔جمال الشہری نے جونہی نماز ختم کی تو وہاں تمام موجود نمازیوں کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا۔ جو سب خدائے بزرگ وبرتر کی تعریف و توصیف کرنے لگے۔ جمال نے بتایا کہ میں نے اس کے بعد فوری طور پر اپنے معمر والدہ کو فون کر کے یہ خوش خبری سنائی کہ اب میں بول اورسن سکتا ہوں تو وہ میری آواز سن کر خوشی سے رونے لگ گئیں۔ والدہ نے مجھے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے، فوراً گھر آ جاؤ۔میں تمہیں اپنے سامنے بولتے اور سنتے دیکھنا چاہ رہی ہوں۔ میں والدہ کا حکم سنتے ہی دوڑ پڑا۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں دوڑ نہیں رہا، بلکہ اڑ رہا ہوں۔ بعد میں یہ خبر میرے تمام رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی بتا دی گئی۔ جس کے بعد میرے گھر پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔ جمال کو گویائی اور سماعت کی حس اس بزرگ عمر میں مل جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین اسے اللہ تعالیٰ کی بڑی مہربانی اور قدرت کی ایک نشانی قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…