منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں بھاری اضافہ کردیا، مودی حکومت کا جنگی جنون پاگل پن کی حدوں کو چھو گیا

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آن لائن) بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں 6 فیصد اضافہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے لگ بھگ 34 کھرب بھارتی روپے (70 کھرب پاکستانی روپے) مختص کر دیئے ہیں جب کہ پینشن کی مد میں دی جانے والی رقم کو بھی شامل کرلیا جائے تو 4.7 لاکھ کروڑ بنتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل اپنی تقریر میں یونین بجٹ پیش کیا، اب تک اسمبلی میں کی جانے والے بجٹ تقاریر میں یہ سب سے طویل تقریر تھی اس سے قبل یہ ریکارڈ 2003 سے جسونت سنگھ کے پاس تھا۔ مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں 6 فیصد تک

اضافہ کرکے اپنی جنگی ترجیحات کا اظہار کر دیا ہے۔ اس بجٹ سے جدید اسلحہ، لڑاکا طیارے، جنگی بحری جہاز اور دیگر فوجی ساز و سامان خریدا جائے گا، 2.09 لاکھ کروڑ فوجیوں کی تنخواہوں میں خرچ ہوں گے جب کہ پینشن کے 1.33 لاکھ کروڑ اس کے علاوہ ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے اور درآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اس کے باوجود اپنے شہریوں کو ٹوائلٹ جیسی بنیادی سہولت تک نہ دے پانے والی مودی حکومت کا جنگی جنون پاگل پن کی حدوں کو چھو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…