جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا کے صدی کی ڈیل کو تاریخ کا دھوکہ قرار

datetime 31  جنوری‬‮  2020 |

ہوانا(این این آئی)کیوبا نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی امن منصوبے صدی کی ڈیل کو جانب دارانہ، ناقابل قبول اور تاریخ کا دھوکہ قرار دیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کیوبا کے وزیرخارجہ  برونو روڈریگیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی منصوبے کے نتیجے میں اسرائیل کو فلسطینی اور عرب اراضی پر قبضے کو وسعت دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ فلسطینی قوم کے حقوق کی کھلے

عام پامالی اور تاریخ کا بدترین دھوکہ اور فراڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے حقوق ناقبل تغیرہیں اور کیوبا بیت المقدس پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ کیوبا فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کی اپنے وطن کی واپسی کے مطالبے کی بھی حمایت جاری رکھے گا۔قبل ازیںاسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے مشرق وسطی کے لیے امریکا کے امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ کے حوالے سے اردن کے اصولی اور جرات مندانہ موقف کی تحسین کی ہے۔اردن کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے خالد مشعل نے کہا کہ شکست خورہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور عالمی اوباش ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فلسطین کیلیے جو منصوبہ پیش کیااس میں فلسطین کا کوئی وجود ہی نہیں۔ اس حوالے سے اردن کا سرکاری موقف قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی منصوبہ صدی کی ڈیل ناکام ہوگا اور انشا اللہ صہیونی ریاست کے زوال کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے امریکی سازشی منصوبے صدی کی ڈیل کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔خالد مشعل نے کہا کہ امریکا کے نام نہاد امن منصوبے سے نہ صرف فلسطینی کاز کونقصان پہنچایا گیا ہے بلکہ اردن بھی اس مکروہ سازش سے متاثر ہوگا۔ اس میں فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر اسرائیلی ریاست کے دفاع کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…