منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

امرود کیوں نہیں دلائے؟ 3 دوستوں نے کم سن لڑکے کی جان لے لی، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں 3 دوستوں نے مل کر ایک کم سن لڑکے کو امرود نہ دلانے پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا.بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک سرکاری اسکول میں چھٹی جماعت کے طالب علم فرمان قریشی سے اس کے 3 دوستوں نے امرود دلانے کی فرمائش کی جس پر اس نے دوستوں کو امرود خرید کر دینے سے منع کر دیا اور اپنے گھر چلا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق مقتول فرمان قریشی دوسرے دن جب اپنے ایک کزن توحید کے ساتھ اسکول پہنچا تو اس کے 3 دوستوں نے مل کر اس پر حملہ کر دیا اور ا س پر اتنا تشدد کیا کہ وہ اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔بھارتی پولیس کے مطابق ان تینوں کو اسکول کے عملے نے حراست میں لے لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا، تینوں دوستوں کی عمریں 15 سال ہیں اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کے ایک دوست نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اسے جان سے مارنا نہیں چاہتا تھا، اس نے بس فرمان کے پیٹ میں مکے مارے تھے۔مقتول فرمان کے والد کا کہنا ہے کہ ’میرا بھتیجا توحید بھی اس ہی اسکول میں پڑھتا ہے، توحید کا بتانا ہے کہ میرے بیٹے کے تینوں دوستوں نے مل کر ایک اسکول ماسٹر کی موجودگی میں میرے بیٹے فرمان کی جان لی ہے، ایک دوست مسلسل میرے بیٹے کے اوپر بیٹھا ہوا تھا اور اس کی جان لینے کی غرض سے اس پر مکے بر سائے جا رہا تھا۔‘ایس ایچ او سنجے تیجی کے مطابق ’مقتول کے والد کی جانب سے تینوں دوستوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے، دوستوں کی لڑائی دیکھنے والے دیگر اسکول کے طالب علموں کے بھی بیان ریکارڈ کیے گئے ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 3 دوستوں میں سے صرف ایک نے قتل کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…