منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ووہان کے بعد چین کے ہوبئی صوبے کے دیگر شہروں میں بھی پھیل گیا، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنگریو (این این آئی) کرونا وائرس ووہان کے بعد چین کے ہوبئی صوبے کے دیگر شہروں میں بھی پھیل گیاہے اورووہان سے ایک سو کلومیٹر کے فاصلے پرواقع جنگزو شہر کی میڈیکل اورانجینئرنگ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم چار سو کے قریب پاکستانی طالب علم اپنی یونیورسٹیوں میں محصور ہوگئے ہیں

جن میں پنگریو کارہائشی طالب علم مزمل آرائیں بھی شامل ہے مزمل آرائیں نے فون پرپنگریو کے صحافیوں کو بتایا کہ وہ جنگزو کی میڈیکل یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے وہ اوردیگر پاکستانی طالب علم جن میں طالبات بھی شامل ہیں گزشتہ پانچ چھ روز سے یونیورسٹی میں اپنے کمروں کے اندر بند ہیں ہمیں محفوظ مقام پرمنتقل کیا جائے مزمل نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہم پرویڈیو بنانے اورریلیز کرنے پرپابندی عائد کردی ہے حکومت پاکستان ہماری مدد کرے جبکہ مزمل کے بھائی منظورحسین آرائیں اورچچا خالدآرائیں نے پنگریو کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مزمل کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانی طالب علم بے یارومددگار یونیورسٹیوں میں قید جیسی زندگی گزار رہے ہیں مزمل کے ساتھ کبھی رابطہ ہوجاتا ہے تووہ ہمیں کہتا ہے کہ حکومت پاکستان ہمیں یا تو ملک واپس بلوانے یا چین کے کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں انہوں نے بتایا کہ مزمل کا والد فوت ہوچکا ہے اور وہ گھر کا بڑا ہے اس کے محصور ہونے کے باعث اس کی والدہ اور بہن بھائیوں کی حالت غیر ہوگئی ہے اور وہ شدید پریشان ہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ جنگزو شہر کی میڈیکل اور انجینرنگ یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم محصور پاکستانی طلبہ وطالبات کو وطن واپس یا چین کے کسی۔محفوظ شہر میں منتقل کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…