منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کی سلطان ایئر بیس پر امریکی فوج تعینات کر دی گئی، امریکہ کا انتہائی ڈرامائی فیصلہ

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) سعودی عرب کی سلطان ایئر بیس پر امریکی فوج تعینات کر دی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق شہزاہ سلطان ایئر بیس سعودی عرب کے وسیع صحرا میں قائم ہے، جہاں سیکڑوں خیمے لگ چکے ہیں۔ ٹارمک پر امریکی فضائی فوج کے اسکواڈرن کے ایف 15 ای لڑاکا طیارے قطار میں کھڑے ہیں۔ یہ طیارے عراق اور شام میں روزانہ کیے جانے والے مشنز میں شامل ہوتے رہے ہیں۔

یہ ایئربیس پہلے بھی امریکی فوج کا ایک اہم اڈا رہی ہے۔ گزشتہ موسم گرما سے اب تک یہاں امریکی فوج کی موجودگی میں تقریبا 2500 اہلکاروں کا اضافہ ہو چکا ہے۔امریکی افواج کی شہزادہ سلطان ایئر بیس پر واپسی کے معاملے کو اگر ایران کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے تناظر میں دیکھا جائے تو امریکہ کا یہ فیصلہ ایک ڈرامائی حیثیت کا حامل ہے۔مشرقِ وسطی میں تعینات اعلی امریکی کمانڈر نے یہاں چند گھنٹے گزارے اور اپنے کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ ملاقات کی۔میرین جنرل فرینک مکنزی نے کہا کہ شہزادہ سلطان ایئر بیس کا مقام پیچیدہ ہے، جسے ایران نشانہ نہیں بنا سکتا۔ امریکی فوجوں، فائٹر جیٹ طیاروں اور دیگر اثاثوں کے لیے یہ دور افتادہ مقام کا درجہ رکھتا ہے۔ساتھ ہی یہ سعودی عرب کے لیے بہتر سیکیورٹی کا حامل مقام ہے، جس نے گزشتہ ستمبر میں ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد امریکہ سے مدد مانگی تھی۔اس وقت ریت میں کھڑے کیے گئے سفید خیمے مشن کے لیے عارضی ٹھکانے کا کام کر رہے ہیں۔ لیکن 378ویں ایئر ایکس پیڈشنری ونگ کے ایئر فورس کرنل، جیسن کنگ کے مطابق، اس کے پیچھے ایک شاندار منصوبہ بندی کا عمل دخل ہے، جب کہ خیموں کو ٹریلرز اور دیگر مستقل ڈھانچے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔جنرل مکنزی نے اس سوال کا واضح جواب نہیں دیا کہ امریکہ یہاں کب تک رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…