بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ایرانی میزائل حملوں کے وقت کتنے ہزار فوجی ائیر بیس پر موجود تھے حملے  کی زد میں کتنے امریکی فوجی آئے ؟امریکانےتصدیق کر دی

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینٹرل کمانڈ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر کیے گئے میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے اور کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے اپنے بیان میں کہا کہ 8جنوری کو الاسد کی ایئربیس پر ایرانی حملے میں کوئی بھی

امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا تھا لیکن دھماکوں کے نتیجے میں بے ہوشی کی علامات ظاہر ہونے پر متعدد فوجیوں کا علاج کیا گیا تھا اور اب بھی ان کا معائنہ جاری ہے۔حملے کے وقت ایئربیس پر موجود 1500امریکی فوجیوں میں سے اکثر کو اعلیٰ حکام کی جانب سے حملے کی قبل از وقت اطلاع موصول ہونے پر ٹرکوں میں سوار کر کے بنکر میں پہنچا دیا گیا تھا۔امریکی فوج کی سابقہ رپورٹس کے مطابق ایئربیس پر حملے میں مالی نقصان ہوا تھا تاہم اس وقت بھی فوجی نقصان کی تردید کی گئی تھی۔کیپٹن بل اربن نے کہا کہ حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر سننچ فوجیوں کو الاسد ایئربیس سے منتقل کردیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آٹھ فوجیوں کو جرمنی میں لینڈزٹل اور تین کو کویت میں واقع کیمپ ارفجان منتقل کردیا گیا تھا۔مغربی عراق میں الاسد کی ایئربیس کے ساتھ ساتھ ایران کے میزائلوں نے اربل کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا تھا جس پر امریکی اور غیرملکی اتحادی فوج کے دستے موجود تھے لیکن انہیں بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ ان فوجیوں کو مکمل معائنے کے بعد جیسے ہی امور کی انجام دہی کے لیے فٹ سمجھا جائے گا، ویسے ہی یہ واپس عراق لوٹ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…