ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ایران امریکا کشیدگی پر مذاق بھارتی پروفیسر کو مہنگا پڑگیا جوابی کارروائی کا مشورہ دینے پرسخت سزا سنا دی گئی

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی جانب سے ایران کو دی گئی دھمکی پر بھارتی نژاد امریکی پروفیسر کے مذاق میں ایران کو جوابی کارروائی کا مشورہ دینے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی نژاد امریکی پروفیسر اشین فانسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی

جانب سے ایران کو دی گئی دھمکی کے رد عمل میں لکھا کہ ایران کو بھی جوابی کارروائی میں امریکا کے 52 مقامات کو بم سے نشانہ بنانا چاہیے، جیسا کہ امریکی شاپنگ مالز یا اداکارہ کم کارڈیشان کا گھر ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پوسٹ پر کالج کی جانب سے پروفیسر کو یہ کہہ کر فارغ کر دیا گیا تھا کہ ان کا فیس بک پر اس قسم کا بیان دینا ان کی ذاتی رائے ہے، کالج کا اس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کالج میں پروفیسر اور ایک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینے والیپروفیسر نے بعد ازاں اپنی اس پوسٹ کو ایک نا مناسب طنز قرار دیتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ فیس بک پر بس ایک مذاق میں یہ پوسٹ کی تھی، میری پوسٹ کو غلط رنگ دیاگیا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ کالج انتظامیہ اس معاملے پر نظر ثانی کرے گی جس پر کالج نے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ کالج ہر طرح کے نفرت پھیلانے والے اور دھمکی آمیز الفاظوں اور ارادوں کی مذمت کرتا ہے ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…