بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ان ممالک کے افراد سعودی عرب میں بغیر ویزہ داخل ہو سکیں گے، سعودی عرب کی جانب سے اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے کے متعلقہ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں داخلے کے واسطے سیاحتی ویزوں کے بنیادی نظام میں ایک پیراگراف شامل ہے جو امریکا، برطانیہ اور شینگن ممالک کے ویزے رکھنے والے افراد کا سعودی عرب میں داخلہ آسان بناتا ہے خواہ یہ افراد کسی بھی ملک کی شہریت کے حامل ہوں۔مذکورہ ذرائع نے عرب ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تجارتی اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد کو مملکت پہنچنے پر فوری طور پر ویزے کے حصول کی اجازت ہو گی۔ شرط یہ ہے کہ سعودی عرب

کی سرزمین پر پہنچنے سے قبل آنے والا شخص اْس ملک میں داخل ہو چکا ہو جہاں سے اسے ویزا پیش کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ کہ اس ویزے کی میعاد مذکورہ شخص کے مملکت سے واپس جانے تک ختم نہ ہو۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ برس 27 ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ وہ نئے ویزا نظام کے تحت دنیا بھر سے سیاحوں کے استقبال کا آغاز کر رہا ہے۔ اس نظام کے تحت سیاحوں کے لیے ایک سال کا ویزا نکلوانا ممکن ہو گا۔ اس ویزے کے مطابق انہیں ایک دورے کے دوران مملکت میں 90 روز تک قیام کی اجازت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…