منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش میں سردی کی شدید لہر 50 افراد کی جان لے گئی، انتہائی افسوسناک تفصیلات

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش بھر میں پڑنے والی سردی کی شدید لہر کا سلسلہ کم نہ ہوسکا،اب تک کم از کم 50افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت ملک کے شمالی سرحدی علاقے ٹیٹولیہ میں 4.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری ڈائریکٹوریٹ صحت کی سینئر آفیشل عائشہ اختر نے بتایا کہ یکم نومبر سے 28دسمبر تک بنگلہ دیش بھر میں سانس کی بیماریوں سے 17 جبکہ ڈائریا اور دیگر بیماریوں سے 33افراد ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ سردیوں کی بیماریوں جیسے نزلہ، زکام، ڈی ہائیڈریشن اور نمونیا سے متاثرہ افراد سے ہسپتال کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔عائشہ نے بتایا کہ خصوصاً کم آمدنی والا مزدور طبقہ شدید سردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے کیونکہ ان کی گرم کپڑوں تک رسائی نہیں جبکہ بچوں اور خواتین کا نمونیا جیسی بیماریوں سے متاثر ہونے کا ہمیشہ زیادہ خطرہ رہتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش بھر میں سردی، ٹھنڈ ہواؤں کے ساتھ ساتھ شدید دھند کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا۔بنگلہ دیشی سول ایوی ایشن کے مطابق شدید دھند کے سبب فلائٹوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور کئی فلائٹوں کو منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔  بنگلہ دیش بھر میں پڑنے والی سردی کی شدید لہر کا سلسلہ کم نہ ہوسکا،اب تک کم از کم 50افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت ملک کے شمالی سرحدی علاقے ٹیٹولیہ میں 4.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرکاری ڈائریکٹوریٹ صحت کی سینئر آفیشل عائشہ اختر نے بتایا کہ یکم نومبر سے 28دسمبر تک بنگلہ دیش بھر میں سانس کی بیماریوں سے 17 جبکہ ڈائریا اور دیگر بیماریوں سے 33افراد ہلاک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…