بیروت(این این آئی)لبنان میں ایک خاتون پلاسٹک کی بوتلوں سے دنیا کا سب سے بلند کرسمس ٹری بنانے کی ٹھانی اور اس مقصد میں کامیاب ہوگئی۔عرب ٹی وی کے مطابق اس کارنامے کو انجام دینے کے لیے لبنانی خاتون سمیت ان کے ساتھ مقامی افراد اور رضاکاروں نے حصہ لیا اور رواں سال مئی کے مہینے سے بوتلیں جمع کرنا شروع کیں اور اْنہیں ری سائیکل
کرتے ہوئے20 دن کی محنت کے بعد 1 لاکھ 29 ہزار پلاسٹک کی بوتلوں سے 93 اعشاریہ 5 فٹ بْلند کرسمس ٹری تیار کرکے نیا گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جسے باقاعدہ طور پر جلد گنیز بْک میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ برس یہ ریکارڈ میکسیکو نے تقریباََ ایک لاکھ بوتلوں سے 90 فٹ بلند کرسمس ٹری سے قائم کیا تھا۔