منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کیلئے انتہائی قدم اٹھا لیا ، دھماکہ خیز اعلان 

datetime 17  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے دس نکاتی پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جاری کئے گئے پیغام میں سیدعلی گیلانی نے کشمیری عوام سے کہاکہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی املاک بشمول جائیداد، مکان، اور دکانیں غیر کشمیریوںکو فروخت نہ کریںاور نہ کرایہ پر دیں۔

انہوںنے تاجروں سے کہاکہ وہ تجارت کے نام پر کسی بھی غیر کشمیری باشندے یا حکومت سے کوئی ایسا معاہدہ نہ کریں جسکے عوض انہیں اپنی املاک فروخت کرنا پڑے۔ سید علی گیلانی نے عوام کو مساجد ، خانقاہوں اور دینی مدارس کی حفاظت کیلئے چوکنا رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت اردو جو کہ ہمارے لئے اسلامی ورثہ کی حیثیت رکھتی ہے پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرے گا اورہمیں اس کی بھرپور حفاظت کرنا چاہیے۔ سیدعلی گیلانی نے کہاکہ بھارت تعلیمی اداروں کے ذریعے تاریخ کو ہندوا نے اورمسخ کرنے کا قبیح کام کرے گا لہذا کشمیری عوام اپنی قومی تاریخ کو اپنی نسل تک پہنچانے کا انتظام خود کریں۔ کشمیر کی سرزمین سے آخری بھارتی فوجی کے انخلاء تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سیدعلی گیلانی نے یقین ظاہر کیا کہ تحریک آزادی بھارت کو حتمی طور پر اپنی شکست قبول کرنے پر مجبور کردے گی۔ 5اگست کے یکطرفہ اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پورے کشمیر میں غیر معمولی فوجی محاصرہ اور مواصلاتی بلیک آئوٹ نافذ کرکے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، مساجد اور تمام سرگرمیوں کو معطل کردیا ہے۔ اس دوران ٹیلیفون ، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی بند ہیں ۔ 18ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار اور جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ

ہزاروں نوجوانوں اور معمر افراد کو بدترین ظلم و تشدد اور خواتین کوبے حرمتی کانشانہ بنایاگیا ہے اورا ن مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو عصمت دری کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔  علیل حریت رہنما نے کہا کہ ان تمام مظالم کے باوجود کشمیری عوام نے اپنی مزاحمتی تحریک جاری رکھی ہے اور پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ ان کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔

بھارت کے مستقبل کے جارحانہ عزائم کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے کہا کہ ہماری مسلم اکثریتی شناخت کو ہر سطح پر نشانہ بنایا جائے گا اور مسلمانوں کے طور پر زندہ رہنے کے ہمارے حق کو چھین لیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ہماری مساجد ، خانقاہیں اور درگاہیں محفوظ نہ رہیں اور انہیں بھی بابری مسجد کی طرح منہدم کردیا جائے ۔کشمیر کاذ کو عالمی سطح پر

اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کاذکر کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکیا۔ انہوںنے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان نے مختلف عالمی فورموںپربھاتی مظالم کو اجاگر کرنے اور کشمیریوںکے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کا دفاع کرنے کیلئے جس جرات ، بالغ نظری اورحقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…