دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پولیس کا طالب علموں پر لاتھی چارج ، متاثرہ طالب نے ویڈیو بیان جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے متاثرہ طالب شیان نے کہا ہے کہ ویٹنگ روم میں تقریباً 250کے قریب طالب موجود تھے جس میں لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ سی آئی سی ایف پولیس دروازے توڑ کر ہال میں موجود تمام لوگوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا ۔شیان کا کہنا تھا کہ میں نے باہر کی جانب بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے
میرے اوپر ڈنڈے برسانا شروع کر دیئے جس کی وجہ سے میری ٹانگیں اور بازو پر چوٹیں آئی اس کے بعد پولیس نے مجھے دوبارہ بھاگنے کو کہا جس پر میں نے کہا کہ میں زخمی ہوں اب بھاگ نہیں سکتا ، پولیس نے پھر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ ہال میں موجود لڑکیاں چیخ چلا اور رو رہی تھیں لیکن پولیس اہلکار ہمیںبغیر کسی پروا تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں شہریت بل منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد بھارت میں احتجاج نے شدت پکڑ لی ہے ۔