ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی صدر نے متنازع شہریت بل پر دستخط کردیئے،گوہاٹی میں فوج تعینات ،کرفیو نافذ، 10 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل جاپانی وزیراعظم کا دورہ منسوخ ،امریکہ نے بھی الرٹ جاری کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی صدر نے متعصب ، متنازع شہریت کے بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازع شہریت بل پر بھارتی صدر نے دستخط کردیئے ہیں۔

تاہم اس بل کے خلاف بھارت بھرمیں مظاہرے جاری ہیں، آسام میں پولیس کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک ہوگئے، جب کہ گوہاٹی میں فوج تعینات ہے اور کرفیو نافذ کرکے 10 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔بھارت میں احتجاج کے پیش نظر جاپانی وزیراعظم بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی بھارت کادورہ منسوخ کرچکے ہیں۔امریکہ نے بھی بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کیلئے ٹریول الرٹ جاری کردیا ہے۔یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے بل میں مسلم مہاجرین کو تحفظ نہیں دیا گیا ہے، اس سے آئینی مساوات کو نقصان پہنچے گا۔دریں اثنا امریکہ نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کیلئے ٹریول الرٹ جاری کردیا ہے۔ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں امریکی شہریوں کو مظاہروں والے مقامات سے دور رہنے اور بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں موجود امریکی شہری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اطراف پر نظر رکھیں اور حالات سے باخبر رہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں شہریت ترمیمی بل کیخلاف مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…