جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کے 2020ء  کے 272 ارب ڈالر مالیت کے  بجٹ کا اعلان، غیر ملکیوں کیلئے بھی شاندار اعلان کر دیا گیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے آئندہ مالی سال 2020ء  کے میزانیے کا اعلان کردیا ہے۔اس میں اخراجات کا تخمینہ دس کھرب دو ارب ریال (272 ارب ڈالر) اور آمدن کا تخمینہ 833 ارب ریال لگایا گیا ہے۔اس طرح اس میں 187 ارب ریال کا خسارہ ہوگا۔انھوں نے ایک نشری تقریرمیں کہا کہ یہ بجٹ حکومت کی شہریوں کو بنیادی سہولتیں اور خدمات مہیا کرنے کی

پالیسی کا تسلسل ہے۔اس میں سماجی تحفظ کے پروگرام میں اضافہ کیا گیا ہے،سرکاری خدمات کو بہتر بنایا جارہا ہے،زندگی کے معیارکی سطح بلند کی جارہی ہیاور مکانات کے منصوبے کے لیے معاونت مہیا کیا جارہی ہے۔نئے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ دس کھرب دو ارب ریال (272 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال میں اخراجات کا تخمینہ دس کھرب پانچ ارب ریال لگایا گیا تھا۔نئے بجٹ کیاعلان کے وقت 2019ء  کے بجٹ کے اعداد وشمار میں بھی ترمیم کی جارہی ہے۔2019ء  میں دس کھرب 48 کروڑ ریال کے اخراجات ہوئے ہیں جبکہ آمدن 917 ارب ریال ہوئی ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 2016ء  میں متعارف کردہ ویژن 2030ء  کے تحت مملکت کی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس کا مقصد تیل کی آمدن پرانحصار کم کرنا ہے۔عالمی بنک کے اکتوبر میں جاری کردہ آسان کاروبار اشاریے 2020ء کے مطابق سعودی عرب کا تیسواں نمبر تھا۔یہ دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی معیشت میں سب سے زیادہ بہتری ہے۔عالمی بنک کے مطابق ویژن 2030ء  کے تحت معاشی اصلاحات سے کریڈٹ تک رسائی میں بہتری ہوئی ہے اور مملکت میں بنکوں سے متعلق تنازعات کے حل میں بھی بہتری آئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ ’ غیر ملکیوں پر مقرر ’فیملی فیس ‘

میں ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں تاہم حکومت اپنی سکیموں کا مسلسل جائزہ لیتی رہتی ہے۔  ابھی غیر ملکیوں یا ان کے اہل خانہ پر مقرر ٹیکس میں ترمیم کا کوئی ارادہ نہیں۔ اگر ترمیم ہوئی تو فوراً اس کا اعلان کردیا جا ئے گا جیسا کہ صنعتی شعبے کے حوالے سے ترمیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنان کے اہل خانہ پر ’مقابل مالی‘ کے نام سے فیس لگا رکھی ہے۔

اس کی شروعات جولائی 2017 سے کی گئی تھی۔ پہلے سال فی مرافق (فیملی ممبر) سو ریال ماہانہ مقرر تھی جو اب چارسو ریال فی فیملی ممبر ہوگئی ہے۔ 2018 کے دوران ہر ادارے میں سعودی کارکنان کی تعداد سے زیادہ غیر ملکی کارکنان پر بھی فیس مقرر کی گئی۔ غیر ملکی کارکنان پر مقرر فیس میں تدریجی اضافہ ہورہا ہے۔ قومی بجٹ کے اعلان کے بعد سعودی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے

نمائندوں سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا تھا ’سعودی عرب ویلیو ایڈڈ ٹیکس( واٹ) سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ سے ہدایت نہیں لیتا۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا فیصلہ خلیجی ممالک کا اپنا ہے۔ اس میں 5 فیصد سے زیادہ اضافے کا فی الوقت کوئی ارادہ نہیں۔وزیر خزانہ نے مزید کہاکہ  سعودی عرب کی آمدنی آرامکو شیئرز پیش کرنے سے متاثر نہیں ہوئی۔ سعودی حکومت آرامکو کمپنی کے منافع کا 98.3 فیصد وصول کرتی رہے گی۔الجدعان کے مطابق تیل کے ماسوا ذرائع سے آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے سرکاری آمدنی میں استحکام پیدا ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…