اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کا خواتین کے لیے علیحدہ داخلی راستوں اور ریسٹورنٹس میں علیحدہ بیٹھنے سے متعلق دہائیوں سے عائد پابندی کے خاتمے کا اعلان،عرب میڈیاکے مطابق عوامی مقامات میں صنفی تقسیم کی پابندی کے خاتمے کے فیصلے کا اعلان وزارت میونسپل اور دیہی امور سے جاری طویل اور تکنیکی بیان میں کیا گیا۔مذکورہ اعلان سے قبل ہی جدہ میں ریسٹورنٹس اور کیفے جبکہ ریاض کے
اعلیٰ درجے کے ہوٹلز میں مردوں اور عورتوں کو آزادی سے بیٹھنے کی اجازت دے رہے تھے۔یاد رہے 2 برس قبل پہلی مرتبہ خواتین کو سٹیڈیمز میں فیملی سیکشنز میں سپورٹس کی تقریبات میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔علاوہ ازیں لڑکیوں کو سکول میں کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت بھی دی گئی ہے جو پہلے صرف لڑکوں تک محدود تھی۔مذکورہ فیصلے کو سعودی عرب میں بڑی تبدیلی سے تعبیر کیاجارہا ہے ۔