بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا بڑا اعزاز،کس میدان میں کامیابی حاصل کر لی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے عالمی سطح پر علم اور تحقیق کے میدان میں بھی ایک نیا اعزاز حاصل کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 14 اسکالر اور تدریسی عملے کے ارکان سنہ 2019 میں محققین کی

عالمی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ ان اہل علم کو ان کی علمی کاوشوں اور تحقیقی میدان میں ان کی تحقیقات کی بین الاقوامی جرائد میں اشاعت کی بنا پر شام کیا گیا ہے۔کاسٹ کے صدر ٹونی چن نے کہا کہ یونیورسٹی کو بطور ریسرچ اکیڈمک ادارے اور اس کے فیکلٹی ممبران کی عالمی فہرست میں شمولیت پر فخر ہے۔ کنگ عبداللہ سائنس وٹیکنالوجی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے 14 اسکالر کی بین الاقوامی محققین کی فہرست میں شمولیت 10 سالہ کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ سائنس وٹیکالوجی یونیورسٹی کے محققین کی عالمی فہرست میں شمولیت سے سعودی عرب میں سائنس وتحقیق کے میدان میں مزید راستے کھلیں گے۔ یونیورسٹی کے محقیقن کی کاوشوں سے دنیا کی دوسری علمی درسگاہوں کو استفادے اور مملکت کو دوسرے ممالک کے اہل علم کو اپنے ہاں تحقیق وجستجو میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔اہل علم کی اس عالمی فہرست میں 60 ممالک کے مختلف شعبوں میں اعلی تجربہ رکھنے والے 6217 محققین کو شامل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…