بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترکی کی مداخلت سے فائدہ اٹھا کر داعش نے اپنی صفوں کو دوبارہ متحد کیا،امریکا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان)نے کہاہے کہ داعش تنظیم نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی مداخلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صفوں کو متحد کر لیا ہے۔ داعش کی جانب سے مغرب کے خلاف نئے حملوں کی تیاری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غالبا داعش تنظیم کو مغرب کو نشانہ بنانے اور دنیا بھر میں اپنے 19 نیٹ ورکس اور شاخوں کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے وقت مل گیا۔ یہ بات امریکی دفاعی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کا سہارا لیتے ہوئے کہی گئی۔

امریکی وزارت دفاع میں جنرل انسپکٹر کے بیورو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ داعش تنظیم نے ترکی کی مداخلت اور امریکی فورسز کی کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شام میں اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو از سر نو بحال کیا اور بیرون ملک حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے اپنی قدرت کو مضبوط بنایا۔رپورٹ میں دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالے سے کہا گیا کہ 26 اکتوبر کو شام میں امریکی فضائی حملے کے دوران داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت تنظیم کی از سر نو تشکیل کی صلاحیت پر معمولی طور پر اثر انداز ہو گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…